ابنا: محمدخزاعی نے آج اقوام متحدہ میں کہاکہ تہران شام کی حکومت اور مخالفین کےدرمیان ثالثی کےلئے پوری طرح تیار ہے۔ محمدخزاعی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کاخیال ہے کہ شام کی صورت حال، صرف پرامن مذاکرات کےذریعےہی سلجھائی جاسکتی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کےنمائندے نےشام کےامور میں بان کی مون کےنمائندے کوفی عنان کےمنصوبےکی حمایت کااعلان کرتےہوئےشام کےاقتداراعلی اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کےسنگین نتائج پر گہری تشویش ظاہرکی ۔محمدخزاعی نے مشرق وسطی کی صورت حال کےسلسلےمیں کسی طرح کےغلط فیصلے کوعلاقےکی صورت حال کےلئےخطرناک قراردیا۔
.......
/169